اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 104 روپے 25 پیسے پر پہنچ گئی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، عوام کو اب ایک ڈالر 104 روپے 25 پیسے میں دستیاب ہو گا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 104 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی یہ قدر ملکی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قدر بڑھ گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 103 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے علاوہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔مئی سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ تقریبا 17 فی صد کمزور ہو چکا ہے۔