اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 101.70 روپے کا ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو بیشترکرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 101 روپے 70 پیسے ہوگئی جو جمعہ کو 101 روپے 90 پیسے رہی تھی، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ہفتہ کو 1 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں برطانوی پاؤنڈ 159 روپے 25 پیسے سے گھٹ کر 158 روپے 25 پیسے کا ہو گیا، اسی طرح آسٹریلوی ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی کے نتیجے میں 84 روپے 82 پیسے سے گھٹ کر 84 روپے 44 پیسے ہوگئی۔

ہفتہ کویورو کی قدر 125 روپے 25 پیسے، یو اے ای درہم کی 27 روپے 80 پیسے، کویتی دینار کی 345 روپے 30 پیسے، قطری ریال کی 27 روپے 86 پیسے اور بھارتی روپے کی 1 روپے 70 پیسے پر برقرار رہی تاہم سعودی ریال کی قیمت 5 پیسے کے اضافے سے 27 روپے 15 پیسے ہوگئی جو جمعہ کو 27 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔