کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 107 روپے 80 پیسے، یورو 70 پیسے کے اضافے سے 128 روپے 50 پیسے اور پاؤنڈ 30 پیسے کے اضافے سے 143 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ روپیہ کمزور اور ڈالر، یورو اور پاؤنڈ مضبوط ہو گئے۔