اوپن مارکیٹ: ڈالر 1 روپے 10 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی

Dollars

Dollars

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں مسلسل گراوٹ کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے چار دن مندی کے بعد ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 1 روپے 10 پیسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 159 روپے 60 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے بڑھ گئی۔ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 158 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مسلسل مندی کا تسلسل جاری ہے، مارکیٹ کا 100 انڈیکس 30 ہزار کی حد عبور نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق حصص مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی دیکھی گئی، ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 30034.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی دوران مندی کی بڑی لہر آئی اور سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 7 حدیں گرنے کے بعد 29332.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوپہر کے وقت انویسٹرز کی طرف سے معمولی دلچسپی دکھائی گئی اور سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس گزشتہ روز کے 29737.98 پوائنٹس کی سطح سے گر کر 29429.07 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 308.91 پوائنٹس کی مندی کے بعد 29429.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مندی دیکھی گئی تھی جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 539.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29737.98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔