اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر سمیت مختلف کرنسیوں کی مانگ اچانک بڑھے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے اضافے سے 108 روپے 20 پیسے، یورو 1 روپے اضافے سے 125 روپے 70 پیسے اور پاؤنڈ 70 پیسے اضافے سے 140 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے ساتھ ہی تمام کرنسیوں کی مانگ بڑھ گئی ہے کیونکہ حج آپریٹرز کو ہوٹلز کی بکنگ، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی ادائیگیوں کی مد میں ڈالرسمیت دیگر کرنسیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت مختلف کرنسیاں مضبوط جبکہ روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔