اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) پرامن انتخابی عمل اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 127 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

ڈالر کی اونچی اڑان کو انتخابات کے بعد بریک لگ گیا اور پرامن ماحول میں انتخابی عمل کے انعقاد پر ڈالر کی قدر کو بیک گیئر لگ گیا، گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

جمعہ کے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 30 پیسے گھٹ کر 127 روپے 95 پیسے پر آگئی اور دن بھر بینکوں کے درمیان لین دین کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 127 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور وقفے تک 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔