لاہور (جیوڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے 48 پیسے پر برقرار ہےدوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 129 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو مزید 50 پیسے مہنگا ہو کر 129 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے تاہم انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے 48 پیسے پر برقرار ہے
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشیت کی پہلے سے دگرگوں حالت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا حکومت کو اس سلسلے میں مئوثر اور فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے فرنس آئل کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔