کراچی (جیوڈیسک) کراچی اوپن مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو ہری ہری سوجھ گئی، ہرے رنگ کے ڈالر کی مانگ بڑھنے سے اس کی قیمت 108 روپے کی سطح سے آگے نکل گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 85 پیسے اضافے کے ساتھ 108 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ انٹر بینک میں بھی ڈالر 39 پیسے اضافے کے ساتھ 106 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب ڈالر کی مانگ بڑھنے سے اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ انٹر بینک میں درآمدی تیل کے لیے 11 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث روپیہ کمزور ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے ابتک ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تقریبا 7 فیصد کمزور ہو چکا ہے۔