اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوبارہ 172 روپے پر آگئی

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہنے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر دوبارہ 172 روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 170.26 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 170.01 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 172 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔