اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے 502 ملین ڈالر کی نویں قسط جبکہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 900 ملین ڈالر قرض کی تواقعات کے باعث درآمد کنندگان نے ڈالرکی فروخت شروع کر دی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق مستقبل قریب میں ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ہے۔

آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 105 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 106 روپے ہو گئی۔