اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کے اضافے سے 111 روپے، یورو 50 پیسے کے اضافے سے 130 روپے 50 پیسے اور پاؤنڈ 50 پیسے کے اضافے سے 147 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ روپیہ کمزور اور ڈالر، یورو اور پاؤنڈ مضبوط ہو گئے۔