کراچی (جیوڈیسک) کراچی اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو چار روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی چھ پیسے اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر سو روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں فراہمی میں کمی سے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اگر اسٹیٹ بنک نے فوری مداخلت نہ کی تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو جائے گا۔