کراچی (جیوڈیسک) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 98.75 روپے اور قیمت فروخت 98.85 روپے کی سطح پر برقرار رہی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 98.70 ر وپے اور قیمت فروخت 98.90 روپے پر مستحکم رہی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت خرید 132 روپے اور قیمت فروخت 132.25 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5،5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 26.95 روپے سے بڑھ کر 27 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.35 روپے سے بڑھ کر 26.40 روپے ہو گئی۔