اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ڈالر 108 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد بہتر ہونے سے روپیہ مزید 20 پیسے مستحکم ہوا اور یہ ٹریڈنگ کے دوران 108 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔

اس کے علاوہ انٹر بینک میں ڈالر آج بھی 108 روپے 55 پیسے پر مستحکم ہے۔ اس طرح اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈآلر کی قیمت کا فرق نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا کہ روپے کی قدر میں درست استحکام کے لیے ضروری ہے کہ برآمدات میں اضافہ کر کے ملکی زرمبادلہ میں بہتری لائی جائے۔