کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ چار روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے نکال لیا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق بنکنگ سسٹم سے اکیس ارب روپے کا اضافی سرمایہ چار دن کے لئے ٹی بلز فروخت کر کے نکالا گیا۔
ان بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد سالانہ کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ہونے والے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں نے پچیس ارب روپے کی پیشکش فراہم کیں۔