اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان
Posted on August 13, 2015 By Mohammad Waseem کاروبار, کراچی
Riyal
کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ساتھ ساتھ ریال کی قدر میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 103 روپے 40 جبکہ ریال کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 27 روپے 65 پیسے کی سطح پر آگئی۔
ڈیلرز کے مطابق حج کی ادائیگی کے لیے ان دنوں حاجیوں کی جانب سے ریال کی خریداری بڑھ جانے سے اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی کرنسی کی مانگ بڑھ جانے سے روپیہ بھی دبائو کا شکار ہے۔