کراچی (جیوڈیسک) ڈالر اور روپے کو زیر کرتا ہوا تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھور ہا ہے ،اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 102 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کرگیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق خام تیل کی ادائیگیوں کا زور آج بھی رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے اضافے کے ساتھ 100 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 50 پیسے اضافے سے 102 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جو روپے کو کمزور کرہے ہیں۔