فیصل آباد (محمد اقبال سے) سٹی ٹریفک پولیس نے لائل پور اوپن نیشنل اتھلیٹک چمپین شپ 2014 کے سلسلہ میں ہونے والی ” میراتھن ریس” کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کے تحت 151ٹریفک وارڈنز کو سپیشل ٹریفک ڈیوٹی پر تفویض کر دیا ہے۔ ڈیوٹی ریس کے اوپنگ پوائینٹ سے لیے کر اختتامی پوائینٹ تک لگائی گی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ٹریفک کی جانب سے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس ڈیوٹی کی نگرانی 07 سینئرٹریفک وارڈنز اور 03 ڈی ایس پیزٹریفک کریں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ تمام ٹریفک سٹاف انتہائی محنت اور احسن انداز سے فرائض منصبی نبھائے اور کسی قسم کی غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈیوٹی کا آغازمقررہ وقت پر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ تمام روٹ پر مناسب ڈائیوریشنز اور دیگر ٹریفک انتظامات کیے جائیں گے۔