’’آپریشن 021‘‘ سینما شائقین کیلیے بڑی عید پر بڑا تحفہ ہے، شان

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) اداکارشان نے کہاہے کہ فلم ’’آپریشن 021‘‘ سینما شائقین کے لیے بڑی عید پر بڑ اتحفہ ہے۔ اس فلم میں فنکاروں نے ہمیشہ کی طرح محنت اور لگن سے کام کیا ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔

آج اذان سمیع کی فلم آپریشن 021 کا پریمیئر شو کراچی کے آیٹریم سینما میں ہوگا جس میں فلم کی مکمل کاسٹ سمیت ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی شرکت کرینگے۔ اس فلم میں اداکارشان، ایوب کھوسٹ، شمعون عباسی، آمنہ شیخ، ایازسومرو، بلال اشرف، دانیال راحیل، و دیگر جلوہ گر ہونگے۔

ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے فلم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خداسے پوری امیدہے کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کریگی جب کہ فلم کی پروڈیوسرزیبا بختیارنے کہا آج کے پریمئرشومیں فلم شائقین کو فلم دیکھ کر ضرور لطف آئیگا۔

ہمارا مقصد صرف پاکستان میں فلم کو بحال کرنا ہے تاکہ فنکاروں کو کام کرنے کے مزید مواقع میسر آسکیں۔ دوسری طرف لاہور سے شوبز رپورٹر کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری پرگزشتہ 24 برس سے راج کرنے والے سُپراسٹارشان کی فلموں کی تعداد 576 ہوگئی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی ان کی فلم ’’O21‘‘ ہے جب کہ آئندہ برس شان 600 فلمیں میں اداکاری کی طویل اننگز کھیلنے والے نوجوان نسل کے پسندیدہ فنکارہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔

معلوم ہواہے کہ شان پاکستان میں فلمسازی کے شعبے میں آنے والے نوجوان فلم میکرز کے آئیڈیل ہیں اوراسی لیے اپنی پہلی فلم کی کامیابی کے لیے زیادہ تر نوجوان فلم میکرز مرکزی کرداروں کے لیے شان کا ہی انتخاب کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں جہاں شان فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں، وہیں نوجوان فلم میکرز کی رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں۔