وطن عزیز پاکستان کے دشمنوں کا انجام

RADD UL FASAD

RADD UL FASAD

تحریر : مرزا رضوان
آپریشن رد الفساد انتہائی تیزی سے کامیابیوں کی منازل طے کر رہا ہے، پاکستان جاری آپریشن نے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے گھیرہ تنگ کر دیا ہے اور انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کے انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، چاہے وہ ملک کے پہاڑوں میں چھپے بیٹھے ہیں یا بیرون ملک میں گم سم ہوں سبھی کے سبھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں، جس جس نے جہاں جہاں اور جوجو سازش سرانجام دی اسکے مطابق سزا اسکی منتظر ہے۔

آپریشن رد الفساد نے ایسے ایسے کلیدی کارنامے انجام دیئے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان میں حقیقی امن کی آمد آمدہے ،پوری قوم ان ملک دشمن عناصر سے چھٹکارے کے خواب کو عملی طور پورا ہوتا دیکھ رہی ہے ،وطن عزیز کے خلاف ناپاک عزائم ، من گھڑت سازیشوں، ملکی عدم استحکام پیدا کرنیوالے ملک دشمنوں کے تمام ترعزائم خاک میں ملا دیئے گئے ہیں، دنیا کی سپرپاور امریکہ سمیت دیگر ممالک اور اقوام عالم پاکستان کی امن پسندی، دہشت گردی کے خلاف دی جانیوالی قربانیوں کے اعتراف میں تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب بھارت پاکستان کے خلاف آئے روز من گھڑت الزام تراشی میں مصروف ہے، کشمیریوں پر جاری ظلم وستم نجانے کون سی امن پسندی ہے کیوں نہیں عالمی برادری ا س کا نوٹس لیکر بھارت کی دراندازی بند کروا رہی ۔۔۔؟ وطن عزیز پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کیلئے حقیقی معنوں میں اس ارض پاک میں کوئی جگہ نہیںرہی ، افواج پاکستان اور تمام تر سیکورٹی ادارے ان دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے برسرپیکار ہیں ، پوری قوم افواج پاکستان اور ان تمام سیکورٹی اداروں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔یقینا اب پاکستان کے دشمنوں کا مکمل صفایا ہو کر رہے گا۔

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ”را” کے جاسوس ”کل بھوشن یادیو”کو الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سزائے موت کی توثیق کردی، بھارتی نیوی کا حاضر سروس افیسر وطن عزیز پاکستان کے بلوچستان ، کراچی اور پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں خفیہ مشن پر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا اور وطن عزیز پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے ، ترقی و خوشحالی کی شاہراہ سے ہٹانے جیسے ناپاک عزائم لئے ارض پاک میں منصوبہ بندیا ں بھی کرتا رہا، اس ملک دشمن پر مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت ”فوجی عدالت ”میں چلایا گیااور مجسٹریٹ کے سامنے اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف بھی کیا ، یہ ایک ایسا دشمن ہے کہ جو ہماری ہی ارض پاک میں بیٹھ کر ملک وقوم کے خلاف سازشیں کرتا رہا مگر اس کی گرفتاری سے سزائے موت تک بھارت اس ”دہشت گرد”سے لاتعلق رہا ہے اب سزائے موت کے بعد اس نے کلبھوشن یادیو کو اپنا ”سرکاری بیٹا ”تسلم کرلیا ہے اور اس کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہاہے مگر وطن عزیز پاکستان کی پوری قوم کی ایسے ملک دشمن اور دہشت گرد کی سزا صرف و صرف ”موت ”کے فیصلے کو بھرپور سراہا ہے اور حکومت وقت ، افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ”را ”کے ایجنٹ اور ملک دشمن کلبھوشن یادیو کی اس سزائے موت پر عملدرآمد کروانے کیلئے مکمل تائید و حمایت لئے کھڑی ہے۔

پوری قوم کا بس یہی کہنا ہے کہ اس درندے کی سزائے موت پر فی الفور عمل کروایاجائے اور کسی بھی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے ،کیونکہ بھارت میں کوئی ذرا سی آہٹ بھی ہوجائے تو اس کا الزام بھی پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے تھوپ دیا جاتا ہے ، پوری دنیا بھارت کی ہٹ دھرمی اور پاکستان مخالف پروپوگنڈے سے باخو بی آگاہ ہے، بہر حال ۔۔۔بہت معافیاں دی جاچکیں ، بہت ہوچکا ، اب پاکستانی عوام وطن عزیز پاکستان کو ”حقیقی”امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتی ہے ۔۔۔اب جو ہو گا دیکھا جائے گا لیکن ایسے دشمن عناصر کو تختہ دار لٹکانے بے حد ضروری ہے جو ہمارے ہی ملک میں بیٹھ کر ہمارے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں اب قانون کی گرفت سے ان کو کوئی نہیں چھڑا سکتا ، سب کو لٹکانا ہوگا چاہے کوئی بلوچ ہو ، سندھی ہو، مہاجر ہو، پختون ہو یا پھر کوئی پنجابی ۔۔۔جوبھی ملک کے خلاف سازش کرے فی الفور کٹہرے میں لٹکایا جائے ،پاکستان کے دشمنوں کا انجام صر ف موت ہے چاہے وہ کہیں بھی چھپے بیٹھے ہیںاب آپریشن رد الفساد کے بدولت فسادیوں کا وقت ختم ہونے کو ہے، آخرمیں دعا ہے کہ اللہ رب العزت وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ فرمائے۔ (آمین)

Mirza Rizwan

Mirza Rizwan

تحریر : مرزا رضوان