آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں نے قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں: شبیر احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے روح رواں قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ ہے آپریشن ضرب عضب جرات و شجاعت کی عظیم مثال ہے افواج پاکستان کے جوانوں کی ملک وقوم اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے معمور ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے افواج پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے اور فتخ و کامیابی کا سال مکمل ہونے پر پوری قوم افواج پاکستان کی احسان مند ہے اور ہمیشہ رہیگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں نے قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں اور پوری دنیا میں ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان عالمی امن کا خواں ہے۔

افواج پاکستان دشمن کا منہ توڑ جواب دینے اور بڑے سے بڑے اندرونی و بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پاکستانی قوم کو اپنے نڈر اور جانثار جوانوں پر ناز ہے تقریب سے پیر احسان الحق معصومی ، پیر لیاقت علی نقشبندی ، پیر محمد طاہر صدیقی ، پیر مشتاق احمد صدیقی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کیا جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی اور شہدائے آپریشن ضرب کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔