کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں قانون کے رکھوالے ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں رواں سال 137 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ سائوتھ، ایسٹ، ویسٹ اور سینٹرل میں پولیس پر دستی بم حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں کہ کراچی پولیس محدود وسائل میں اپنا کام کر رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کہتے ہیں کہ پولیس شہر سے دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہے جس کے نتیجے میں پولیس کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔