ننگرہار (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ڈرون حملے اور فورسز کی کارروائی میں آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دواہم طالبان کمانڈربھی شامل ہیں، ننگرہارکے گورنرکے ترجمان کے نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک ہوگئے اوران کا اسلحہ تباہ ہوگیا۔فورسز کی کارروائی میں دوطالبان ہلاک ہوئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔