راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل نے شنکیاری میں قائم جونئیر لیڈر شپ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں نے انہوں نے انٹر رجمنل چیمپن شپ کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر چمپئن شپ میں حصہ لینے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ شرکا اور تربیت دینے والوں کی غیرمعمولی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا فوجی جوانوں کے لئے کھیل اور جسمانی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں فوج کے غیر متزلزل عزم کی بھی تعریف کی۔