اٹک (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسپیشل سروسز گروپ کی پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ لیا جب کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہادررینج اٹک کا دورہ کیا ، پاک چین مشترکہ مشق وائیر تھری کا جائزہ لیا اور اسپیشل سروسز گروپ کی دہشت گردی کے خلاف کارکردگی کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واریئرتھری مشقیں انسداد دہشت گردی سے متعلق ہیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ملٹری تعلقات ترقی کی نئی بلندیوں تک جائیں گے جب کہ دہشتگردی سے پاک پاکستان کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔