چودہ گھنٹے آپریشن ہو اور وزیر اعلیٰ کو علم نہ ہو: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادری کہتے ہیں ایسا ممکن نہیں چودہ گھنٹے آپریشن ہو اور وزیر اعلیٰ کو علم نہ ہو۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے لیے ہائی کورٹ کا حکم لانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ سولہ تاریخ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کس حیثیت میں شامل ہوئے۔

اس رپورٹ کو پبلک کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ آپریشن شہباز شریف کے براہ راست احکامات پر کیا گیا اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی گئی۔ طاہر القادری نے کہا کہ منہاج القرآن سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے حکومت کو ہائی کورٹ کا حکم لانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے باوجود پولیس آپریشن نہ روکے ایسا ممکن نہیں۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سچ کا سچ اور جھوٹ کا جھوٹ ثابت ہو گیا۔