فرات ڈھال آپریشن کا 54 واں دن، داعش کے 84 ٹھکانے تباہ
Posted on October 17, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Operation
شام (جیوڈیسک) ترکی کی طرف سے شمالی شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن کے 54 ویں روز کے اختتام پر داعش کے 84 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران شامی حر فوج کے نوجوان شہید اور 28 زخمی ہو چکے ہیں۔
ترک فضائیہ نے شمالی شام کے علاقوں ارشاق اور دابق پر بمباری کرتےہوئے داعش کے مختلف ٹھکانے تباہ کر دیئے۔
دوسری جانب اتحادی فوج نے بھی اسی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مارہ کے مشرق میں واقع غیطون اور غیلانیہ کے علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com