ٹانک (جیوڈیسک) پاک فوج کی نگرانی میں جنوبی وزیرستان سے بے دخل افراد کی واپسی کا دسواں مرحلہ مکمل ہو گیا۔ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کا دسواں مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ٹانک کوڑ کیمپ سے 9591 مرد خواتین اور بچوں پر مشتعمل 1900 خاندانوں نے اپنے علاقوں کو واپسی کی رواں مرحلہ میں تحصیل سراروغہ اور تحصیل سرویکئی کے متاثرین کو اپنے علاقوں کو پہنچایا جا چکا ہے۔
آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق واپس جانے والے فی خاندان کو 25 ہزار نقدی، چھ ماہ کا راش، فری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں اب تک دس ہزار سے زائد خاندانوں کو پاک آرمی اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی پہنچایا جا چکا ہے جو کہ اپنے علاقوں میں پر امن اور قبائلی روایات کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔