آپریشن بلا امتیاز ہے، کسی کو شکایت ہے توعدالت جائے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا ہے، کسی کو شکایت ہے تو آزاد عدالت سے رجوع کرے۔ ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس چیف شاہد حیات کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے۔

پولیس چیف اچھے اور دلیر افسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد حیات کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کا فرمائشی پروگرام نہیں چلے گا۔