مینگورہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آپریشن تو آپریشن ہو تا ہے، چاہے اعلانیہ ہو یا غیر اعلانیہ۔ دو تین دن سے آپریشن کے باعث حالات بگڑتے جارہے ہیں۔
سوات کے علاقے چار باغ میں دستار بندی کی تقریب کے میں سمیع الحق نے کہا کہ آپریشن کا شوق پورا کرنے کے بعد بھی مذاکرات کرنے ہوں گے۔ اداروں میں تصادم ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ کسی میڈیا گروپ کی بندش درست اقدام نہیں۔ عمران خان نے الیکشن سے پہلے امن اور ترقی کے وعدے کئے تھے مگر اب تک انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔