کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں آپریشن ’’ردالفساد‘‘ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے افغان اور ازبک باشندوں سمیت 30 سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے۔
کراچی کے علاقوں گلبرگ، جوہر آباد، عزیز آباد، حیدری مارکیٹ، تیموریہ اور دیگر علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ 10 سے زائد غیر ملکی گرفتار کر لئے گئے۔
ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق گرفتار غیرملکیوں میں افغان اور ازبک باشندے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی فاطمہ جناح کالونی، علی محمد گوٹھ اور ابوزر کالونی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 6 افغان باشندے گرفتار کر لیے۔ گبول ٹاؤن اور ملیر حسن پنہور گوٹھ سے 8 افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او نارتھ ناظم آباداصغر عباسی کو معطل کر دیا گیا ہے، اصغر عباسی کو رشوت ستانی اور جرائم کی سرپرستی پر معطل کیا گیا۔