کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے باعث شہر میں 70 فیصد صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کو ہر قسم کے برائی سے پاک کر کے دم لیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی بنیادی وجہ غربت ہے جبکہ شہر میں امن و امان کی خرابی کی بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام تھا۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے۔