خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن خیبر ون کے دوران شدت پسند کمانڈر مالم نے سو سے زائد ساتھیوں سمیت سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق تعلق شدت پسند گروپ سے ہے۔
اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے علی الصبح ملک دین خیل، اکا خیل اور سپاہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں چھ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔
آپریشن خیبر 1 کی تین دن کی کارروائی میں اب تک 37 شدت پسند ہلاک ، 20 سے زائد زحمی اور تین ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ آپریشن کی وجہ سے ایک ہزار خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔