پشاور (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ علاقے کو عسکریت پسندوں سے پاک کرکے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے کہا کہ آپریشن خیبر ون کے زریعے خیبر ایجنسی سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ مقامی عمائدین کے تعاون سے آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی علاقہ کو عسکریت پسندوں سے پاک کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں سول انتظامیہ کی عملداری قائم کی جا رہی ہے۔ شہاب علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ انسدادپولیومہم 17 نومبر سے شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو ٹیموں کو خصوصی تربیت دے رہے ہیں تاکہ ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچ سکے۔