اسلام آباد (جیوڈیسک) آپریشن خيبر فور میں بڑی کامیابی، پاک افغان سرحد کے قریب بلند ترین چوٹی برخ محمد کنڈاو دہشتگردوں سے خالی کرا کے پاک فوج کی چیک پوسٹ قائم کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس جی اور انفینٹری نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب برخ محمد کنڈاو چوٹی دہشتگردوں سے خالی کر وا کر انہیں افغانستان بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ لڑائی میں دہشتگردوں نے سخت مزاحمت کی لیکن پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے لیے ملک کے کسی کونے میں کوئی جگہ نہیں، علاقے کی بلند چوٹیاں سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ٹرانزٹ سٹوریج پوائنٹ کے طور پر استعمال کی جا رہی تھیں۔