مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/2/2016

Kalyani

Kalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہومی سائیڈ یونٹ کی کاروائی، اندھا قتل چند بعد ہی ٹریس، ملزمان گرفتار، آلہ قتل بر آمد، محمد طارق اور عباس نے لیاقت علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کی رہائشی ارشاد بی بی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ 30/31دسمبر کی رات چار نا معلوم افراد نے میرے خاوند لیاقت علی کو گھر سے بلا کر فائرنگ دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جبکہ ہومی سائیڈ یونٹ مصطفی آباد کے انچارج تنویر حسین ایس آئی کی مقدمہ کی تفتیش کرتے ہوئے چند روز میں ہی اندھا قتل ٹریس کر لیا تھا ، اور ملزمان فرار ہو گئے تھے گزشتہ روز پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لیاقت علی کے قتل میں ملوث محمد طارق اور عباس علی کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے کوڑے کے ڈھیر میں دبایا آلہ قتل بھی بر آمد کرکے پولیس کے حوالے کر دیا، انچارج ہومی سائیڈ یونٹ مصطفی آباد تنویر حسین ایس آئی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کے لیاقت علی کی بیوی سے تعلقات تھے وقوعہ کے روز ملزمان اس کی بیوی سے ملنے آئے تھے کہ لیاقت علی نے للکارا مارا کہ کون ہے جس پر ملزمان فرار ہو گئے ملزمان کا پیچھا کرنے پر انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس کی پکڑ دھکڑکے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں پولیس کی پکڑ دھکڑ کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے پتنگ بازی میں مصروف چار پتنگ بازاسلم، حمزہ، دانش اور شاہ نوازسمیت متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے گڈیاں اور ڈور بر آمد کر لی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126