اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فضائیہ کے گردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا اعلی معیار قائم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر کونے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور آپریشن ضرب عضب کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔