کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کے باعث کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔
اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی دی جانے والی قربانیوں کو ملک بھر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم برنس روڈ سیکٹر ، ملیر سیکٹر۔
نارتھ ناظم آباد سیکٹر اور پا ک کالونی سیکٹر کے زیر اہتمام علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ بابرکت اور مقدس ہے اور اس مہینے میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی ، بم دھماکوں اور فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کرنے والے دہشت گرد رمضان المبارک کا تقدس پامال کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج ملک کی سرحدوں پر محاذ جنگ میں مصروف ہیں تو شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مشکوک عناصر اور چیزوں پر کڑی نگاہیں رکھنی چاہئے۔ افطار پارٹیز میں اراکین رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی ، عبد الحسیب خان ، خالد سلطان سمیتحق پرست اراکین قومی و سندھ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔