ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے، شام میں الباب آپریشن کے لئے ترکی کی طرف سے پیادے بھیجے جانے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ترکی کے دفاع کے لئے الباب جانا پڑا تو جائیں گے لیکن اس آپریشن میں اپنے پیادوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ہم کوئی پروگرام نہیں رکھتے۔
فکری اشک نے کہا کہ ترکی 24 اگست کو شروع ہونے والے فرات ڈھال آپریشن کو بھی شام کے شمال میں اپنے تحفظ کی ضمانت دینے تک ہی جاری رکھیں گے۔ لیکن اگر الباب جانا پڑا تو اسے ہم آزاد شامی فورسز کے ساتھ مل کر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انسان اپنی زمین کے دفاع کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم اس سلسلے میں ان کی مدد کر رہے ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے۔ ہماری خواہش آزاد شامی فورسز کا اپنی زمین کو داعش اور YPG سے مکمل طور پر صاف کرنا ہے۔
وزیر دفاع فکری اشک نے کہا کہ ترکی شامی عربوں کی زمین پر داعش یا PYD کے قبضے کو کسی صورت مثبت خیال نہیں کرتا۔ اس پہلو پر ہم آزاد شامی فورسز کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے لیکن اپنے پیادوں کے ساتھ اس آپریشن میں شامل ہونے کا ہمارا کوئی پلان موجود نہیں ہے۔