اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں ہمارے 910 افراد مارے گئے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ اس جنگ میں ہمارے صرف 25 سے 30 افراد مارے گئے ہیں۔
احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ بمباری میں 5 درجن سے زائد عوام ہلاک ہو چکے ہیں، آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی بم فیکٹریاں منتقل کر لی گئیں تھیں۔