اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے مزاکرات یا آپریشن کے بارے میں فیصلے کا وقت آ گیا، مشکل فیصلوں سے ہی قومیں بنتی ہیں۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنا مینڈیٹ حکومت کو دے دیا ہے آپریشن کا فیصلہ سیاسی حکومت کرے اور حالات کا تقاضا ہے کہ فیصلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات آپریشن کی ذمہ داری سیاسی حکومت نے قبول کی اس لئے کامیابی ملی۔ سیاسی حکومت کے ہر اول دستے کے کردار سے جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔