آپریشن بند کیا جائے، فضل الرحمن، حملے کا جواب دینا فورسز کا حق ہے، وزیر دفاع

Khawaja Asif, Fazlur Rahman

Khawaja Asif, Fazlur Rahman

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غیر ملکی دہشت گردوں کے حملے کا جواب دینا سیکورٹی فورسز کا حق ہے، اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جوان شہید ہوئے۔

دریں اثنا ء مولانا فضل الرحمن نے بھارت سے ٹیلی فون کر کے وزیر اعظم کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فوجی کارروائی میں زخمی افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے، زخمی افراد کو ہسپتال پہنچانے کے لیے کرفیو میں نرمی کی جائے۔