دیگان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے غلام خان، ڈانڈے کچکول، گرباز، پشت زیارت اور مانا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتجے میں 19 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
عسکری حکام کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 1129 دہشت گرد جن میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ میران شاہ سمیت بویا، دیگان، میرعلی، دتہ خیل اور دیگر علاقوں کو شدت پسندوں سے خالی کرایا گیا ہے۔