آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی طالبان خان سے ہضم نہی ںہو رہی، سعید احمد بھٹی

Terrorism

Terrorism

مصطفی آباد/للیانی : آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی طالبان خان سے ہضم نہیں ہو رہی، دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر نے پر عمرا ن خان حکومت کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتر آئے ہیں، عمران خان کا” انتشار مارچ ”بری طرح فلاپ ہو گا، جعلی انقلابیوں کا ٹولہ اور عمرا ن خان نظریہ ء ضرورت کی چابی سے چلنے والے کھلونے ہیں جنہیں اقتدار کے سوا کوئی مطلب نہیں۔

ایک سال پہلے انتخابی نتائیج کو تسلیم کر کے بڑے چائو سے صوبائی حکومت بنانے والے عمران خان کے پاس اگر فرشتے موجود تھے تو وہ ان کے ذریعے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کیوں نہیں لاسکے،ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضربِ عضب میاں نواز شریف کا دلیرانہ فیصلہ ہے جو پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوار دے گا ایسے وقت میںجب افواج پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں عمران خان آپریشن ضرب عضب کو رکوانے کے لئے اسلام آباد میں انتشار اور افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں۔