لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان فوج کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے ، اور شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کامیاب ہو گی۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک کو دہشت گردی کی اور پر تشدد صورت حال کا سامنا ہے۔
وفاقی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے سال کے دوران ہی کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور بہت جلد مزید کامیابیاں حاصل کر لیں گے۔