آپریشن کی حمایت کرنے والے ملک کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں: سید منور حسن
Posted on February 3, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی: لاہور 02 فروری 2014ئ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کو دیانت دار قیادت جمعیت نے فراہم کی ہے،چوروں کو ووٹ دے کر چور کے ہاتھ نہیں کاٹے جا سکتااقتدار پر قابض طبقہ ملک کو تباہی کی جانب لے کر جا رہا ہے، ملکی ترقی کے لئے معاشرے سے مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی اور دہشت گردی ملک کے بڑے مسائل ہیں، ملک میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک معاشرے میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ ایریا کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 61ویں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے میں سرایت کرنے کے صلاحیت رکھتی ہے ، اپنے کردار کو عوام کے لئے مثال بنائیں طلبہ تک دعوت پہنچائیں اپنے قریب لا کر ان کے اخلاق کی تعمیر کریں،انتہا پسندی اور دہشت گردی کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، معاشرے میں موجود لوگوں کے ذہن تبدیل کریں، سید منور حسن نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف سمتوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں، ہمارا معاشرہ نہ ختم ہونے والی بھول بھلیوں میں پڑ گیا ہے، ڈنڈا بردار شریعت کی وجہ سے لوگ ڈنڈے کو نہیں شریعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اسلام واحد مذہب ہے جو لوگوں کو اسلوب حیات دیتا ہے۔
امریکہ اور مغرب اسلام سے خائف ہیں کیوں کہ ساری دُنیا جانتی ہے کہ اس وقت دُنیا کی کامیابی کا راز اسلام سے وابستہ ہے،اسلام کا تعلق دہشت گردی سے جوڑ کر مسلمانوںکو انتہا پسند ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اندھیروں سے نکل کر سچائی کا تلاش کریں، بنگلہ دیش، مصر، شام اور تیونس میں امت مسلمہ بے قرار کا شکار ہے، وہاں کے عوام نے ایمان اور عقیدے کی بنیاد پر اندھیروں کو بھگایا لیکن امریک اور اس کے حواریوں نے انہیں ہر طر ح سے ناکام بنانے کی کوشش کی اولولعزمی اور استقامت کا مظاہرہ کریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ علاوہ ازیں اجتماع اراکان سے سنیئر صوبائی وزیر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت کی بنیاد پر اسمبلی کو یر غمال بنانے والے قائد نہیں شعبدہ باز ہیں۔پاکستان کو سیاسی اور معاشی دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، انہیں شکست ملک کے نوجوان اپنی ہمت اور کارناموں کی بدولت دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 61ویں سالانہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی ترجیحات بدل رہی ہیں جس کے باعث وہ اخلاقی طور پر کمزور ہو رہے ہیں، زمانے کے اقدار اور مسائل بدل رہے ہیں ان سے واقفیت بہت ضروری ہے ،وقت کے چیلنجز سے نبٹنے کے لئے خود کو تیار کریں، ہمیں اپنی تہذیب پر فخر اور حال پر گہری نظر ہونی چاہیے۔آج کے حکمران سرمایے کی بنیاد پر اقتدار رک پہنچے ہیں، حقیقی قائد یہ نہیں، اقتدار حاصل کرنے کے لئے لگایا گیا سرمایہ ملک کو لوٹ کر پورا کرتے ہیں، پاکستان کو اگر حقیقی قیادت میسر آجائے تو ہم دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں