وادی تیرہ میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے درمیان مذاکرات

Khyber Agency

Khyber Agency

تیرہ (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے قائدین کا جرگہ جاری ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وادی تیرہ کے علاقے کو کے خیل میں کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ اور تحریک طالبان کی جانب سے گل زمان مذاکراتی جرگہ کی قیادت کر رہے ہیں۔

جرگہ میں شمالی اور جنوبی وزیرستان اور اوکزئی ایجنسی کے طالبان قائدین شریک ہیں۔ جرگہ میں ا ختلافات کے خاتمے، اعتماد کی بحالی اور قیدیوں کا تبادلہ زیر بحث ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کے ساتھ طالبان کے مذاکرات میں تعطل اور ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔