پشاور (جیوڈیسک) ایس ایس جی کی ضرار کمپنی پشاور میں سکول پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے جس کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی سکول کے تین بلاکس کو کلیئر کرا لیا گیا ہے جبکہ باقی حصہ کلیئر کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چھ میں سے چار دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ سکول میں موجود دو دہشتگردوں کو مخصوص بلاک کر محدود کر دیا گیا اب آپریشن کا آخری حصہ جاری ہے۔
دہشتگردوں کا تعلق عمر خالد خراسانی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کے ساتھ آرمی سکول کا فضائی دورہ بھی کیا۔کور کمانڈر پشاور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔