آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آپریشن کا مقصد شمالی وزیرستان میں تمام دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو خاتمہ ہے۔ آپریشن کے ذریعے شدت پسندوں کا خاتمہ کریں گے۔ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک کی اندورنی و بیرونی سیکیورٹی خصوصا وزیرستان آپریشن پر اظہار خیال کیا۔