ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔میت پاکستانی پرچم میں لپیٹی ہو ئی تھی ۔پاک فوج نے پورے فوجی اعزاز اور پرٹوکول کے ساتھ شہید کی میت کی تدفین کی ۔علاقہ بھر کے جوان بوڑھے ۔نوجوان حتی کہ بچے بھی شہید کے آخری دیداد کے لئے رسول پور سیداں پہنچے۔